طلاق کیس ، عدالت میں حاضر ہونے والے شخص کا قتل

حیدرآباد ۔ /22 ڈسمبر (سیاست نیوز) طلاق کیس میں عدالت حاضر ہونے والے ایک شخص پر حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا گیا ۔ شہر کے نواحی نریڈمیٹ حدود میں سنگین واردات پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سریدھر نامی شخص پر اس کے برادر نسبتیوں نے مبینہ حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ پیشہ سے سافٹ ویر انجنیئر سریدھر کی شادی تین سال قبل ملکاجگیری علاقہ کی ساکن سہاسنی سے ہوئی تھی ۔ لیکن گزشتہ دو سال سے ان کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا ۔ جس کے بعد سہاسنی نے اپنے شوہر کے خلاف کیس درج کروالیا تھا اور طلاق کا مسئلہ عدالت میں زیردوران تھا ۔ آج صبح عدالت میں حاضری کے بعد واپس جارہے شخص پر چار افراد نے مہلک ہتھیار سے ہلاک کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد مقتول کے والدین نے بیٹے کے برادرنسبتی ونئے اور ویگنیش پر قتل کا الزام لگایا ۔ کشائی گوڑہ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ خاندانی تنازعہ ہی اس قتل کی اصل وجہ سمجھا جارہا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔