حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شادی کی سالگرہ کی یاد سے دلبرداشتہ ایک طلاق شدہ خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 28 سالہ غوثیہ بیگم نے گذشتہ روز اپنے جسم پر مبینہ طور پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ غوثیہ بیگم نے گذشتہ روز اپنی چھوٹی بیٹی اس کا تذکرہ کیا تھا اور کہا کہ آج اس کی شادی کی سالگرہ کا دن ہے اور وہ یہ بات بولنے کے بعد غمگین ہوگئی تھی جس نے دلبرداشتہ ہوکر مبینہ طور پر انتہائی اقدام کیا ۔ غوثیہ بیگم کی شادی 9 سال قبل اسماعیل سے ہوئی تھی اور ایک سال قبل ان کا طلاق ہوگیا تھا ۔ پہاڑی شریف پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔