طلاق ثلاثہ بل پر 27ڈسمبر کے روز بحث کے لئے کانگریس آمادہ

نئی دہلی۔فوری طور پر دی جانے والی طلاق( طلاق ثلاثہ) کو جرم قراردینے کے متعلق ایک بل پر جمعرات کے روز حکومت اور مرکزی اپوزیشن کانگریس اس بات کا رضا مند ہوگئے ہیں کہ کرسمس کے بعد اس پر ایوان میں بحث کی جائے گی۔

نئی دہلی۔ کانگریس کے بشمول دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے رافائیل معاملے کو لے کر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کے مطالبہ پر جاری شوروغل کے کچھ دن بعد اب ایسا لگ رہا ہے کہ مسلم ویمن( پروٹوکشن آف رائٹس ان میریج)بل2018جس کے تحت تین طلاق کو جرم قراردیا جائے گا جب ایوان میں پیش کیاجائے گاتو امن سکون رہے گا۔

لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کے روز اسپیکر سمترا مہاجن پر زوردیا کہ وہ اگلے ہفتے تین طلاق بل پر بحث مقررکریں اور کہاکہ ان کی پارٹی او ردیگر اپوزیشن جماعتیں اس سنجیدہ مسلئے پر بحث میں حصہ لیں گے۔

کھڑگے نے اس وقت مداخلت کی جب اسپیکر نے ایوان میں وزارت قانون کے منسٹر روی شنکر پرساد سے بل کو بحث کے لئے پیر روز پیش کرنے کا کہا تھا۔

کھڑگے نے ٹریزری بنچ کی جانب سے بل پر بحث کے لئے موقع فراہم نہ کرنے کا خدشہ ظاہر کرنے پر کھڑگے نے کہاکہ ’’ اس میں کوئی دورائے اور شک کی گنجائش نہیں ہے میں بھروسہ دلاتاہوں جب بل پیش کیاجائے گاتو اس پر صحت مند بحث ہوگی‘‘۔

پارلیمانی امور کے وزیر نریندر سنگھ تومار نے اپوزیشن جماعتوں سے بل پر بحث کے متعلق بھروسہ مانگا۔ جس کے جواب میں کھڑگے نے کہاکہ ’’ میں آپ سے گذار ش کرتاہوں کہ بل 27ڈسمبر کے روز پیش کیاجائے۔ہم سب ساتھ ملکر اس میں حصہ لیں گے‘‘۔

اس پر پرساد نے کہاکہ’’کیونکہ کھڑگے بے کھلے عام وعدہ کیا ہے ‘ ہمیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے 27ڈسمبر کے روز اس پر بحث کے لئے‘‘۔ہم ایوان کے سینئر رکن کا احترام کرتے ہیں ‘ مجھے امید ہے کہ بحث پرامن اور سنجیدہ انداز میں ہوگی۔