طلاق ثلاثہ آرڈیننس دوبارہ لاگو

نئی دہلی ۔ 21فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) بیک وقت تین طلاق کی روایت کو مسلم مردوں کیلئے تعزیری جرم بنانے آرڈیننس کو آج تیسری مرتبہ جاری کیا گیا ۔ وزارت قانون نے کہا کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مسلم خواتین (حقوق شادی کا تحفظ) دوسرا آرڈیننس 2019ء پر دستخط کردیئے ہیں ۔ منگل کو کابینہ میں اس متنازعہ تین طلاق آرڈیننس کی دوبارہ اجرائی کو اپنی منظوری دی تھی۔ طلاق ثلاثہ کے رواج پر امتناع کی تجویز والا بل لوک سبھا نے تو منظور کیا لیکن راجیہ سبھا میں معرض التواء رہ گیا جہاں حکومت کے پاس درکار عددی طاقت نہیں ہے۔یہ بل موجودہ لوک سبھاکی 3جون کو تحلیل کے ساتھ ختم ہوجائے گا ۔