طلاق ایک ایسا بدنما داغ ہے جسے خواتین کیلئے بھلانا ناممکن ہوتا ہے اور یہ جسم پر لگے اس زخم کی طرح ہے جو ہمیشہ رہتا ہے۔ اس صدمے کو بھلانے میں بہت وقت لگتا ہے۔ لوگوں کے بہت تکلیف دہ رویے برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ زندگی بوجھ لگنے لگتی ہے۔ جب گھر کے وہ تمام افراد آپ پر جان چھڑکتے ہیں اور طلاق کے بعد وہ اچانک بدل جاتے ہیں تو واقعی جینے کی تمنا بھی ختم ہو کر رہ جاتی ہے کیونکہ جس انسان کے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائی ہوں اور حسین سپنے بوئے ہوں جب وہ سپنے ٹوٹ جاتے ہیں تو زندگی موت کی طرح ہی لگنے لگتی ہے اور تمام خواہشات دل میں ہی دبائے اپنے شوہر کے گھر سے بچوں کا بوجھ اٹھائے خواتین اپنے بوڑھے والدین پر ایک بارپھر بوجھ بنتی ہیں۔ والدین جو بڑھاپے میں اپنے بیٹوں پر بوجھ ہوتے ہیں اپنی بیٹی اور اس کے بچوں کی پرورش انہیں شش و پنج میں مبتلاء کردیتی ہیکہ وہ اس ذمہ داری کو کیسے نبھائیں۔
ریشے دار غذاؤں کا استعمال ہاضمہ تیز کرتا ہے
غذائی ماہرین کے مطابق ریشے دار پھل اور سبزیاں کھانا کئی بیماریوں سے بچاتا ہے ۔ حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ریشے دار غذاؤں کا استعمال ہاضمہ تیز کرتا ہے ۔ ریشے دار پھل آور سبزیوں میں دیگر اجناس کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ پروٹین اورمزلز پائے جاتے ہیں جو جسم کو قوت دینے کے ساتھ ساتھ موٹاپے سے بھی بچاتی ہیں ۔ ریشے دار پھلوں میں مالٹا اور سیب سرفہرست ہیں جن کو کھانے سے خون کی روانی بھی تیز ہوتی ہے اور دل کے امراض سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے ۔ اسی طرح ریشے دار سبزیوں میں گاجر ، مولی شامل ہیں جو فشار خون اور ذیابیطس سے بچاتی ہیں ۔