طلائی چین اڑانے کے واقعات میں ملوث ، 2 طلباء گرفتار

حیدرآباد ۔ /27 جون (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز پولیس کے کرائم اسٹاف نے دو انٹرمیڈیٹ طلباء کو طلائی چین کی رہزنی میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ شیخ سراج ساکن ملک پیٹ ممتاز کالج میں سی ای سی کا طالبعلم ہے ۔ اپنے ساتھی 19 سالہ شیخ سیف جو سینٹ جوزف کالج آغا پورہ کا طالبعلم ہے کے ساتھ علاقہ بنجارہ ہلز اور فلم نگر علاقوں میں مسلسل تین رہزنی کی وارداتیں انجام دیں تھیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ نوجوان بچپن کے دوست ہیں اور پرتعیش زندگی کیلئے رہزنی کی وارداتیں انجام دینے لگے ۔ پولیس نے بتایا کہ رہزنی کے علاوہ گرفتار ملزمین نے ایک موٹر سائیکل کا بھی سرقہ کیا تھا ۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تین طلائی چین ، ایک موٹر سائیکل جن کی مالیت 3 لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلیا ۔