طلائی زیور کیلئے خاتون کا قتل دیڑھ ماہ بعد ملزم گرفتار

بانسواڑہ ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ منڈل کے موضع تاڑکول میں ایک شخص ہنمانڈلو نے 7 ڈسمبر 2013 ء کو لالچ میں آکر ایک خاتون کا قتل کر ڈالا ۔ تفصیلات کے بموجب موضع گورارم کی متوطن جی رنشتوا عمر38 سال جو زراعی کھیتوں میں اپنے پیٹ بھرنے اور گزارا کرنے کی خاطر مزدوری کیا کرتی تھی ۔ اسی سلسلہ میں وہ موضع تاڑکول مزدوری کی غرض سے آئی ہوئی تھی جس کا فائدہ ا ٹھاتے ہوئے ہنمانڈلو عمر 25 سال ساکن بلک پلی نے انشوا کے ہمراہ کام سے فارغ ہونے کے بعد نشہ کیا ۔ اس طرح خاتون کو بھی سیندھی پلواکر نشہ میں دھت ہونے کے بعد خاتون کے گلے سے طلائی زیورات نکال کر قتل کردیا اور نعش کو گھنے گھاس میں ڈال کر راہ فرار ہوگیا ۔

اس سلسلہ میں انشوا کا شوہر انجیا نے پولیس پٹلم کو شکایت درج کروائی جو دہن DSP محمد غوث محی الدین نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قاتل ہ نمانڈلو نے انشوا کا قتل صرف اور صرف طلائی زیورات کی خاطر کیا جس کی قیمت صرف 60 ہزار روپئے تھی ۔ اس طرح نعش کا پتہ 14/1/2014 کو پولیس جوان مسٹر سنتوش ، بنسی ل ، ہری چندر کوملی اور قاتل ہنمانڈلو کو بھی شک کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا ۔ مسٹر غوث محی الدین ڈی ایس پی بودھن نے بتلایا کہ قاتل کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے بانسواڑہ منصف مجسٹریٹ کورٹ ریمانڈ کردیا گیا ۔ اس موقع پر بانسواڑہ سرکل انسپکٹر بھاسکر موجود تھے۔