نظام آباد :29؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایک ہفتہ قبل آرمور سے 3 کیلو سے زائد سونا لیکر فرار ہونے والے بھوپال منا کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 3.05 کیلو سونا ،6 ڈائمنڈ ، سیل فون برآمد کیا ۔ پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے بتایا کہ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے بھوپال منا آرمور میں سونے چاندی کے اشیاء کی تیاری کے کاروبار کررہا تھا آرمور کے علاوہ اطراف و اکناف ضلع کے سونے چاندی کے اشیاء کی تیاری کیلئے اسے دیا کرتے تھے۔ بڑے پیمانے پر سونا جمع ہونے پر سونا جمع ہوتے ہی منا کی نیت میں کھوٹ پیدا ہوگئی ۔ جکران پلی منڈل کے من پلی سے تعلق رکھنے والے اشوک کمار نے 32 تولہ سونا منا کے حوالے کیا تھا اور اشیاء کی عدم تیاری کے علاوہ منا غائب ہوجانے پر آرمور پولیس سے شکایت کرنے پر ایس ایچ او سیتارام ، ایس آئی گوپی نے تحقیقات کرتے ہوئے ناگپور میںتحقیقات کرنے پر کٹک کیس کے بارے میں اطلاع ملنے پر پولیس کٹک پہنچ کر اسے کٹک سے گرفتار کیا اور یہاں سے آرمور پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ۔ پولیس نے اس خصوص میں مزید تحقیقات کو جاری رکھی ہوئی ہے ۔