طلائی زیورات کے دو سارقین گرفتار

شاد نگر۔/3جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اے ایس پی شاد نگر کلمیشور شینگھے نوار نے ڈی ایس پی آفس شاد نگر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بین ضلعی طلائی زیورات چھین کر فرار ہونے والے دو ملزمین کے متعلق تفصیل سے واقف کروایا۔ ضلع محبوب نگر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں ضلع نلگنڈہ کے واقعات میں ملوث ہیں۔ تفتیش کے دوران دونوں ملزمین نے اپنے جرم کا اقبال کیا اور ان دونوں کے پاس سے 5لاکھ 40ہزار روپئے مالیت کے طلائی زیورات کو پولیس نے ضبط کرتے ہوئے میڈیا کے روبرو دونوں ملزمین اور ضبط شدہ سونے کو پیش کیا۔ اے ایس پی شاد نگر کلمیشور شینھگے نوار نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ پتلاوت مانیاعمر 30سال ساکن موضع کتور بھوت پور منڈل، پتلا وت گویہ عمر 35سال ساکن چندائن پلی، تماجی پیٹ منڈل، یہ دونوں ملکر ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس کو عرصہ دراز سے مذکورہ دونوں ملزمین کی تلاش تھی۔ آخر کار پولیس نے دونوں ملزمین پی مانیا اور بی گوریہ کو گرفتار کرتے ہوئے 20 تولہ سونا مالیت 5لاکھ 40 ہزار روپئے ضبط کرلیا۔ مذکورہ ملزمین کو گرفتار کرنے اسپیشل پولیس ٹیم شیخ عبداللہ، جی پرساد، بی شیکھر، بال چندر، وینکٹ کلیان کی اے ایس پی شاد نگر کلمیشور شینگھے نوار نے ستائش کی۔اس موقع پر شاد نگر ٹاؤن سرکل انسپکٹر شنکریا، سی آئی کلواکرتی، ایس آئیز ویلدنڈہ، ایس آئی کلواکرتی، دنگور ایس آئی اور دیگر پولیس ملازمین موجود تھے۔ طلائی زیورات چھین کر فرار ہونے والے ملزمین کو گرفتار کرنے والے پولیس ملازمین کی ستائش کرتے ہوئے کیاش ایوارڈ کا اے ایس پی کلمیشور شینگھے نوار نے اعلان کیا۔