شاد نگر۔/30اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلگو فلمی اداکار مہیش بابو نے کتور منڈل کے موضع سداپور میں فلاحی و ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس ضمن میں موضع سدا پور میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تلگو فلمی اداکار مہیش بابو فلمی شوٹنگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے میڈیکل کیمپ پروگرام میں شرکت نہیں کرسکے ۔ مہیش بابو کی اہلیہ شریمتی نمرتا نے سداپور میں منعقدہ میڈیکل کیمپ میں شرکت کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موضع کی ترقی اور فلاح و بہبود کے کاموں کی انجام دہی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کا عوام کو تیقن دیا اور ہر تین ماہ میں طبی میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لانے کا تیقن دیا اور تعلیمی سہولت مہیا کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے کیلئے ضلع کلکٹر سے بھی رجوع ہونے اور ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کیلئے بات چیت اور تعاون حاصل کریں گے۔ شریمتی نمرتا نے درپیش مسائل کے متعلق مقامی عوام سے بات چیت کرتے ہوئے وقفیت حاصل کی۔ اس موقع پر کرشنا مہیش پرجا سین صدر قادر غوری، شریمتی نمرتا کا خیرمقدم کیا۔