نظا م آباد:5؍نو مبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مفتی سعید اکبر صدر ضلع مجلس تحفظ ختم نبوت کی اطلاع کے 6؍نومبر جمعرات 10بجے دن کلاسک فنکشن ہال قلعہ روڈ پر گلوبل الامہ ٹرسٹ لندن (پرسٹن) کی جانب سے عطیہ کردہ ایمبولینس ویان اور طبی کیمپ ویان کا ضلع ایس پی کے ہاتھوں افتتاح عمل میںآئے گا۔ مہمان خصوصی کے طورپر مولانا ارشد علی قاسمی سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت حیدرآباد (تلنگانہ و اے پی) مولانا انصار اﷲ قاسمی آرگنائزر‘ ڈاکٹر محمد سراج الدین ایم ایچ او نظام آباد کے علاوہ دیگر شرکت کریں گے۔ گلوبل الامہ ٹرسٹ پرسٹن لندن کے صدر ڈاکٹر عبدالعزیز ماٹلی والا کی جانب سے مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نظام آباد کو ایک ایمبولینس ویان اور ایک طبی کیمپ ویان کا عطیہ دیا گیا ہے۔ جس کے تحت مستحق غریب عوام کو ایمبولینس کی خدمات مہیا کرائی جائے گی۔ اور طبی کیمپ ویان کے ذریعہ غریب بستیوں‘ دیہاتوں میں آر ایم پی ڈاکٹروں کی ٹیم گشت لگاکر مریضوں کی تشخیص کرکے مفت دوائیں تقسیم کرے گی۔ حافظ مجیب احمد خازن مجلس تحفظ ختم نبوت نظام آباد و نثار احمد کلاسک ممبر کی جانب سے عامۃالمسلمین سے اس موقع پر شرکت کی خواہش کی گئی۔