طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے جنگی خطوط پر اقدامات

مد ہول /5 نو مبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) کسی بھی شہر میں سب سے اہم چیز طبی سہولیات ہو تی ہے اس کے بغیرانسان کی ضرورت کی تکمیل نا ممکن سمجھی جا تی ہے اس سہولیات کو یقینی بنا نے کیلئے مدہول سرکاری دواخانہ میں جنگی خطوط پر اقدامات کئے جائینگے ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی حلقہ مدہو ل جی وٹھل ریڈی نے سرکاری دواخانہ میں منعقد شدہ ڈو لپمنٹ کمیٹی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ انہو ںنے کہا کہ حلقہ مدہول تعلقہ ہیڈ کوارٹر ہے اس لئے دواخانہ میں تمام سہولیات کا ہو نا نا گزیر ہے اس کے لے حکومت کے اعلی عہدیداروں سے نمائند گی کی جا ئے گی انہوںنے کہاکہ مذکورہ دواخانہ کا نا گفتہ بہ حالت میں ہو نا مد ہول کیلئے ایک سنگین مسئلہ ہے اس مسئلہ کی یکسوئی میں تساہلی سے با لکل کا م نہیں لیا جائے گا دواخانہ کو اسی طرح کار کر د کیا جائے گا جس طرح ڈاکٹر راجیشور رائو کے زمانہ میں کار کر د تھا واضح رہے کہ سرکاری دواخانہ مد ہول کی صورت حال اس درجہ نا گفتہ بھی ہوگئی ہے کہ نا اس دواخانہ کے اندر ایمر جنسی خدمات ہیں اور نہ ہی موذی جارنوروں کے کا ٹنے پر ان کے انجکشن ، ایکسرے مشین غیر کارکر د ، آپر یشن تھیٹر ، مو ذی جانوروں کا محفوظ مقام بن چکا ہے دن میں دو بجے کے بعد معمولی امراض کی تشخص کیلئے ڈاکٹروں کا میسر نہ ہو نارکن اسمبلی حلقہ مدہول مسٹر جی وٹھل ریڈی نے دواخانہ کے مسائل سے تفصیلی واقفیت حاصل کرنے کے بعد کہاکہ ایکسرے ٹیکنشن لیاب کا قیام ، آپر یشن تھیٹر کو کارکر د بنانیز سیول سرجن کا انتظام اس کے علاوہ 4 نرسوں کا تقرر جنگی پیما نے پر کیا جا ئیگا اجلاس کے دوران مقامی عوام نے بھی دواخانہ کے مسائل پر برہمی ظا ہر کر تے ہوئے کہاکہ ہر آنے والا آفیسر اور عوام نمائندہ عوام کو بے وقوف بنا کر چلاجا تا ہے گذشتہ پا نچ سال سے دواخانہ گھوڑوں کا اصطبل بن گیا ہے عوام نے رکن اسمبلی مد ہول ، سر پنج مد ہول اور زیڈ پی ٹی سی مدہول سے استفسار کر تے ہوئے کہاکہ آخر و ہ کو نسا دن ہو گا جس دن دواخانہ میں تمام تر سہولیات حاصل ہو گی ہر آنے والا لیڈر دواخانہ کی صورت حال پر مگر مچھ کے آنسو بہا تا اور چلا جا تا ہے اور دواخانہ کے مسائل اپنی جگہ جوں کے توں بر قرار رہتے ہیں جس پر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول نے عوام کو دلا سہ دیتے ہوئے کہ اب دواخانہ کو عصری تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کر تے ہوئے عوام کی صحت کا بہتر سے بہتر انتظام کیا جائے گا اور یہ میرا تیقن زبانی جمع خرچ نہیں ہے میں اس کو بہر صورت عملی جا معہ پہناکر رہو نگا رکن اسمبلی مدہول نے کہاکہ مد ہول مستقر والوں کو ہمیشہ یہ شکایت رہی ہے اور ان کی یہ شکایت بجا بھی ہے کہ مدہول کو قصداً ترقی سے محروم رکھا جا تا ہے مد ہول کے نام سے منظور ہو تا ہے لیکن سیاسی استحصال کی بنیاد پرکہیں اور منتقل کر دیا جاتا ہے لیکن میں نے مد ہول کیلئے روز اول سے طے کر لی کی یہاں کی منظوری کو یہی پر قائم رکھا جائے جس کی مثال مد ہول مستقر کے ڈاگ بنگلے میں ایم ایل اے ہیڈ کوارٹر کی عمارت کو تعمیر کیا جا ئے گااس عمارت کا ٹینڈر اسمبلی اجلاس کے اختتام پر ہو گا اس موقع جناب اعجا ز الدین نا ئب صدر نشین منڈل پر یشد مدہول نے بھی خطاب کیا ۔ ڈینگو مرض کی روک تھام کیلئے مد ہول کے دواخانہ میں کوئی سہولت موجود نہیں ہے اور ہنگا می حالات میں ایمر جنسی خدما ت نہ ہو نے کی وجہ سے غریب عوام کی جا نیں ضا ئع ہورہی ہیں۔اس موقع پر نر سا گوڑ زیڈ پی ٹی سی نے بھی اپنی تجا ویز کو پیش کیا اس موقع پر ایم پی پی مدہول انوشا سائی بابا ، لکشمی نر سا گوڑ زیڈ پی ٹی سی مدہول ، سریندر ریڈی کو آپر یٹیو سو سائٹی مدہول ،محمد عارف الدین تروڑا سر پنج ، ایم اے عزیز سنئیر قائد ، نا ئب سر پنج دسرت ، ایم پی ٹی سی وجیا بھارتی رمیش ، سو یتا پر وین دیسائی ، ڈاکٹرس میں ڈاکٹر کارتک ، ڈاکٹر کو شک ، ڈاکٹرراہل ، ڈاکٹر پر شانت ، ڈاکٹر رجنی کے علاوہ یو ڈی سی انچارج مد ہول محمد لیسان احمد، سلیم الدین کے علاوہ دیگر قائدین و سرکاری ملازمین موجود تھے ۔