طالب علم گرفتار ، سوشیل میڈیا پر ساتھی لڑکی کو بدنام کرنے کا شاخسانہ

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ساتھی کلاس میٹ سے سوشیل میڈیا اکاونٹ کے پاسورڈ کو بیان کرنا انجینئرنگ کی ایک طالبہ کے لیے پریشانی کا سبب بن گیا ۔ جہاں خود اس کے ساتھی نے اکاونٹ سے عریاں تصاویر روانہ کرتے ہوئے لڑکی کو بدنام کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ راچہ کنڈہ سائبر سیل پولیس نے اس سلسلہ میں ایک 22 سالہ طالب علم وٹھل کمار کو گرفتار کرلیا جو کوکٹ پلی علاقہ کا ساکن اور ورنگل کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ وٹھل اس کی کلاس میٹ سے کافی قریب تھا اور لڑکی کو کافی پسند کرتا تھا لیکن اس لڑکی کا دوسروں سے میل ملاپ اور بات کرنا اس خاطی طالب علم کو پسند نہیں تھا ۔ اس نے لڑکی کا پورا آئی ڈی پاسپورڈ حاصل کرلیا اور لڑکی کے میل سے دوسروں کو دوستی کی درخواست کرنے لگا ۔ اور موجودہ دیگر ساتھیوں کو لڑکی کی عریاں تصاویر روانہ کردیا ۔ پولیس نے کیس درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔