طالب علم کے قتل کا شاخسانہ چار افراد پر پی ڈی ایکٹ کا نفاذ

حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنر نے طالب علم کے قتل کیس میں ملوث 4 افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر وی سی سجنار نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کردئے ۔ یاد رہے کہ موسی پیٹ کے علاقہ میں ایک طالب علم کا سر عام بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا ۔ بدلہ لینے کے سبب یہ اقدام انجام دیا گیا تھا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں اس وقت 4 افراد 20 سالہ جلامیش 20 سالہ بی نوین ڈنگو 20 سالہ کے تیجا راؤ اور 21 سالہ آئی کرشنا کو ساکنان موسی پیٹ کو گرفتار کرلیا تھا ۔ تیجا راؤ اور کرشنا کا تعلق ریاست اڑیسہ سے بتایا گیا ہے ۔ جنہوں نے 19 سالہ سدھیر کا قتل کیا تھا ۔