طالب علم کے ساتھ بدفعلی مدرس گرفتار

حیدرآباد ۔ /18 مئی (سیاست نیوز) گولکنڈہ ایم ڈی لائنس میں پیش آئے ایک گھناؤنے واقعہ میں پولیس نے مدرسہ کے مدرس کو کم عمر طالبعلم کے ساتھ مبینہ طور پر بدفعلی کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 20 سالہ محمد ذیشان ٹولی چوکی ایم ڈی لائنس میں واقع ایک مدرسہ میں مدرس کی حیثیت سے کام کررہا تھا اور اس نے اسی علاقے کے ساکن 12 سالہ کم عمر طالبعلم کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی ۔ طالبعلم نے ذیشان کی گھناونی حرکت کو اپنے والدین کو بتایا جس کے نتیجہ میں پولیس میں ایک شکایت درج کروائی گئی ۔ پولیس گولکنڈہ نے طالبعلم کے والد کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے محمد ذیشان کو فوری گرفتار کرلیا اور اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔