لیڈی ٹیچر کے ساتھ ناجائز تعلقات چھپانے کی کوشش
حیدرآباد۔20اکٹوبر ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں پولیس نے کہا ہے کہ ایک خانگی اسکول میں زیر تعلیم 14سالہ لڑکے کی موت کے ضمن میں اس اسکول کے ہیڈماسٹر اور ایک خاتون ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ ضلع کے کوالی ٹاؤن میں واقعہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر ایم ایانا نے 11اکٹوبر کو اس لڑکے کے چہرے پر طمانچہ رسید کیا تھا اور لڑکا اتفاقاً اسکول کے رہائشی حدود میں واقع کشن کے پتھر پر گرپڑا تھا ۔بعدازاں یہ لڑکا جس کی گردن کے بالائی حصہ پر گہرے زخم آئے تھے فوت ہوگیا۔ ڈی ایس پی ڈی موہن راؤ نے کہا کہ ’’ دوران تحقیقات یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہیڈ ماسٹر کے اس خاتون ٹیچر کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور لڑکے نے ان دونوں کو عریاں حالت میں دیکھ لیا تھا ۔ ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ اس خوف سے کہ کہیں یہ لڑکا رشتہ داروں یا دوسروں کے سامنے اس بات کا انکشاف نہ کردیں ہیڈ ماسٹر نے لڑکے کو دھمکانے کی کوشش کے طور پر طمانچہ رسید کیا تھا ۔ تحقیقات کے دوران لڑکے کی موت نے ہیڈ ماسٹر کے رول کا پتہ چلا ہے ۔ ہیڈ ماسٹر اور لیڈی ٹیچر کوشلیا کو کل شام گرفتارکرلیا گیا ۔