یلاریڈی 18 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی مستقر پر گورنمنٹ گوروکل اسکول میں 17 نومبر کو سانپ کے کاٹنے سے وگنیش نامی طالب علم فوت ہوا تھا جس کی کاماریڈی آر ڈی او مسٹر ناگیش نے انکوائری کی ۔ وگنیش کو سانپ کاٹنے کے بعد حیدرآباد میں علاج کیا جارہا تھا کہ 21 نومبر کو فوت ہوگیا جس کی موت کی تحقیقات کیلئے ضلع کلکٹر نے احکام جاری کرنے پر آر ڈی او نے انکوائری کرنے گورو کل اسکول پرنسپال جناردھن کو تحصیل آفس طلب کر کے پوچھ تاچھ کی ۔ اس موقع پر ان کا بیان قلمبند کیاگیا ۔ طالب علم کے علاج کیلئے حکومت نے دیڑ؍ لاکھ روپئے جاری کئے جس میں 69900 روپئے خرچ کئے گئے ۔ باقی روپئے 80200 متوفی کے افراد خاندانی کے حوالے کرنے گورو کل اسکول کمشنر نے مشورہ دیا تھا ۔ اس موقع پر تحصیلدار شریمتی ناگا جیوتی ریونیو انسپکٹر وینکٹ موجود تھے ۔