طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 2 مارچ (سیاست نیوز) میاں پور میں ایک انٹر سال اول طالب علم نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ 16 سالہ پردیپ ریڈی جو حیدر نگر علاقہ میں واقع ایک ہاسٹل میں رہتا تھا، اس نے کل ہاسٹل کے کمرے میں انتہائی اقدام کرلیا۔ پردیپ ریڈی انٹر سال اول کا طالب علم تھا جس کا آبائی مقام پیرزادی گوڑہ بتایا گیا ہے۔ پولیس سمجھتی ہیکہ طالب علم تعلیم کے دباؤ کا شکار تھا۔ امتحان کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔