حیدرآباد /18 جون ( سیاست نیوز ) رحمت نگر علاقہ میں ایک طالبہ نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 16 سالہ اپورا سائی جو رمیش کی بیٹی تھی ۔ انٹرمیڈیٹ کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ اس لڑکی نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 16 جون کے دن اس لڑکی کے مکان میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔