حیدرآباد /31 اگست ( سیاست نیوز ) سیل فون کی خواہش پوری نہ کرنے پر دلبرداشتہ ایک طالب علم نے خودکشی کرلی جو اپنی والدہ سے سیل فون دلانے کا مطالبہ کر رہا تھا ۔ یہ واقعہ راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 18 سالہ سریکانت طالب علم عطاپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ لڑکا گذشتہ کئی دنوں سے اپنی والدہ سے مطالبہ کر رہا تھا کہ وہ اسے سیل فون فراہم کرے ۔ تاہم اس کی والدہ نے انکار کردیا تھا ۔ تاہم لڑکے نے سیل فون یا پھر اس کے عوض دو ہزار روپیوں کی خواہش کی تھی ۔ جس کو پورا نہ کرنے پر اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔