طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 9 اگست (سیاست نیوز) تعلیم کے دباؤ اور مسابقت کی دوڑ سے تنگ آ کر ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ الوال پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 19 سالہ ملیش نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملیش انٹر سال دوم کا طالب علم تھا وار اندرا نگر الوال میں رہتا تھا۔ ملیش تعلیم کے دباؤ اور مسابقت سے پریشان تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔