حیدرآباد ۔ /25 فبروری (سیاست نیوز) سرونگر پولیس کے بموجب 11 سالہ طالبعلم نے کرمن گھاٹ علاقہ میں واقع اپنے مکان میں خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 11 سالہ وی شیوانندو ساکن شوبھودیا کالونی کرمن گھاٹ اپنے بڑے بھائی 13 سالہ نرسنگلو سے کھانے کو لیکر معمولی سی بحث ہوئی جس سے دلبرداشتہ ہوکر شیوانندو نے اپنے مکان میں کیروسین چھڑک کر خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔