ورنگل /21 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مکمل تلنگانہ ریاست کا درجہ نہ ملنے کی اطلاع سے دلبرادشتہ ہوکر ورنگل گورنمنٹ پالی ٹیکنک سکینڈ ایر طالب علم پی گری بابو نے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق نلگنڈہ ضلع مڈی مانور منڈل سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ نوجوان گری بابو ورنگل گورنمنٹ پالی ٹیکنک میکانکل برانچ سکینڈ ایر طالب علم نے پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل پیش ہونے کی خوشی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ منانے اور گری بابو نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ تلنگانہ کیلئے مزید قربانیوں کی ضرورت ہے اور اس طالب علم نے اپنے دوستوں کو سیل فون پر ایس ایم ایس بھی کیا کہ تلنگانہ کیلئے قربانی کی ضرورت ہے ۔ کل شام ہاسٹل عمارت کی چھت پر جاکر اپنے آپ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی اور جے تلنگانہ کا نعرہ لگایا ۔ آگ کو دیکھنے کے بعد فوری دیگر ساتھی طالب علموں نے فوراً 108 سرویس کی مدد سے ایم جی ایم ہاسپٹل منتقل کیا ۔ بعد ازاں اس کی موت واقع ہوچکی ۔ اس ضمن میں اے آئی ایس ایف طلبہ تنظیم کی جانب سے ریالی نکالی گئی جو ایم جی ایم تا ملگ روڈ تک رہی ۔ اس موقع پر ضلع صدر عبدالحکیم نوید ٹی آر ایس صدر رویندر راؤ، بی جے پی صدر اشوک ریڈی اور دیگر موجود تھے ۔