حیدرآباد /26 اپریل ( سیاست نیوز ) سیف آباد کے علاقہ میں ایک طالب علم نے خودکشی کرلی جو ہوٹل میں رہتا تھا ۔ ہوٹل کے کمرہ نمبر 204 میں اس 22 سالہ طالب علم گودردھن نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ جس کا آبائی مقام نیلور بتایا گیا ہے ۔ سیف آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں گوردھن کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔