حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) ایس آر نگر کے علاقہ میں ایک طالب علم کی مشتبہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 26سالہ بھرت جو طالب علم تھا باپو نگر ایس آر نگر میں رہتا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے ایک خودکشی نوٹ برآمد کرلیا ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ خودکشی کرنے کی وجہ کونہیں جانتا ۔ پولیس کے مطابق یہ طالب علم ذہنی بیماری کا شکار تھا۔ ایس آر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔