کاغذنگر /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر مستقر کے نودیا اسکول میں نویں جماعت کامیاب ہوکر دسویں جماعت کا طالب علم راتھوڑ رومیش عمر 15 سال کی آج مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے بموجب کاغذنگر نودیا اسکول میں اس سال دسویں جماعت کا زیر تعلیم یافتہ راتھور اومیش عمر 15 سال کل اسکول سے غائب ہوگیا اور آج یعنی 26 اپریل کے روز نودیا اسکول کیطالب علم راتھوڑ اومیش کی نعش مشتبہ حالت میں ریلوے پٹریوں کے قریب پڑی ہوئی پائی گئی ہے ۔ جبکہ نودیا اسکول اور ریلوے اسٹیشن کے پٹریوں کی لگ بھگت 3 تا 4 کیلومیٹر دوری ہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مشبہ حالت میں ہلاک ہ ونے والے طالب علم کے والدین بوتھ تعلقہ سے آج کاغدنگر پہونچے اور مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے لڑکے کو سازش کے طور پر ہلاک کیا گیا ہے ۔ لڑکے کے والد دسرت راتھوڑ نے متعلقہ اسکول ملازمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے لڑکے کی موت کی تفصیلی انکوائری کریت ہوئے میرے لہڑکے کے موت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں کاغذنگر پولیس اور ریلوے پولیس نے کیس رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔