انسپائر سائنسی نمائش سے ممتاز سائنٹسٹ اور آر جے ڈی ، ڈی ای او حیدرآباد کا خطاب
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : آج کا طالب علم کل کا سائنسداں ہوتا ہے ۔ ہندوستان کے 2008 کے چندریان مشن جو ناسا ( امریکہ ) اور اسرو ( ہندوستان ) کے اشتراک سے چاند پر بنایا گیا اس میں جس سائنسداں کا آلہ چاند پر نصب کیا گیا وہ سائنسداں مسٹر ایس ایم احمد ہے جو ہماری ریاست تلنگانہ کے ضلع پریشد ہائی اسکول کے طالب علم تھے ۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر رگھونندن کمار سائنٹسٹ ڈی آر ڈی ایل نے یہاں حکومت تلنگانہ بہ تعاون ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام ضلعی سطح کے سائنسی نمائش انسپائر 2014 کے اختتامی جلسہ میں کیا ۔ جس میں ڈی ای او حیدرآباد مسٹر سومی ریڈی سری وی ین متیا آر جے ڈی اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر سبا رائیڈو پراجکٹ آفیسر راجیو ودیا مشن مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کیے ۔ اس نمائش میں چار منڈلس بہادر پورہ ، سعید آباد ، بنڈلہ گوڑہ ، چارمینار کے زائد از 500 اسکولس نے حصہ لیا ۔ یہ نمائش دی پروگریس گلوبل اسکول چندو لعل بارہ دری بہادر پورہ میں ہوا ۔ اس میں 500 ماڈلس پیش کئے گئے ۔ جس میں 25 ماڈلس کا دوسرے ضلعی سطح ، ریاستی اور قومی سطح کے لیے انتخاب کیا گیا ۔ سری وی این متیا آر جے ڈی اسکول ایجوکیشن نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسکولی سطح پر طالب علم کے تخلیقی صلاحیتوں کو جانچنے اور فروغ دینے کے لیے سائنسی نمائش نہایت موثر ثابت ہوتی ہے ۔ ڈاکٹر بی سبا رائیڈو پراجکٹ آفیسر راجیو ودیا مشن نے انسپائر مشن کے حوالہ سے کہا کہ یہ پہلا مرحلہ ہے جس کے بعد اسکول کے طالب علم کو ضلع سطح پر اور قومی سطح پر حصہ لینے کا موقع تھا ۔ مسٹر ایم سومی ریڈی ڈی ای او حیدرآباد نے کہا کہ آج تعلیمی نصاب میں جو تبدیلیاں ہورہی ہے ۔ سائنس کے مضمون میں پراجکٹ شامل ہے اور
سائنسی نمائش پراجکٹ بناکر عملی مظاہرہ کا ایک نمائندہ پلیٹ فارم ہے ۔ جناب مرزا محمد علی بیگ ( عابد پاشاہ ) نے حکومت اور محکمہ تعلیم کے ساتھ تعاون کو پیش کیا ۔ مسٹر پی ششندر راؤ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نے اغراض و مقاصد بتائے ۔ مرزا مصطفی علی بیگ نے انسپائر نمائش کی تفصیلات پیش کی ۔ مسٹر آئی نہرو بابو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ منڈل نے خیر مقدم کیا ۔ مسٹر ایلیا ڈپٹی ای او بنڈلہ گوڑہ نے معاونیت کی ۔ ڈی آر ڈی او اور محکمہ سائنس ٹکنالوجی حکومت ہند کے سائنٹسٹ نے اس نمائش کا عملی مشاہدہ کرتے ہوئے ججس کے فرائض انجام دئیے اور 500 ماڈلس کے منجملہ صرف 25 ماڈلس کا انتخاب کرتے ہوئے نہ صرف انعامات دئیے گئے بلکہ ان کا دوسرے ضلعی سطح اور قومی سطح کے لیے انتخاب کیا گیا ۔ مس اسریٰ حبیب نے بڑی عمدگی سے کارروائی چلائی ۔ اس نمائش میں گورنمنٹ امدادی اور پرائیوٹ اسکولس کے صدور ٹیچرس اور طلبہ نے حصہ لیا ۔ جن میں ظفر اللہ فہیم ، بدر بن عبداللہ ، شاکر احمد ، حیدر علی ، محمد معید ، احمد بشیر الدین فاروقی ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر ریٹائرڈ شامل ہیں ۔ اس موقع پر طلبہ نے کلچرل پروگرام پیش کیا اور اس کے اہتمام میں حصہ لینے والے تمام افراد کو مومنٹوز عطا کئے گئے ۔ طلبہ کو انعامات اسنادات دئیے گئے ۔ پروگرام کا آغاز ترانہ تلنگانہ سے ہوا ۔ اور قومی ترانہ پر اختتام ہوا ۔۔