ماناکنڈور ۔ 5 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تماپور منڈل رام کرشنا کالونی پرائمری اسکول کے ٹیچر شنکر اچاری نے 8 ویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ پچھلے چند دنوں سے ناشائستہ سلوک روا رکھا تھا ۔ منگل کی شام اس کے مکان پہنچ کر جب وہ پوھلوں کے پودوں کو پانی دے رہی تھی جاکر بات چیت شروع کی اور عشقیہ بات کی جس پر لڑکی برہم ہوگئی ۔ لڑکی نے اس بات سے گھر آنے پر واقف کروایا ۔ چنانچہ دوسرے دن ٹیچر اسکول پہنچنے پر گاؤں واولں نے جم کر پٹائی کی اور پولیس کے حوالے کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد شنکر اچاری کو ڈی ای او نے برطرف کردیا ہے اس ٹیچر کے خلاف اس سے پہلے بھی اس طرح کی شکایتیں ملی تھیں ۔