حیدرآباد ۔ /29 مارچ (سیاست نیوز) چکڑپلی پولیس نے کم عمر نوجوان کو اپنی ساتھی اسکولی طالبہ کی عصمت ریزی میں ملوث ہونے پر حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نویں جماعت کی طالبہ کو اسی اسکول کے طالبعلم نے مندر کے عقبی سنسان علاقہ میں لے جاکر اس کی عصمت ریزی کی ۔ متاثرہ لڑکی نے اپنی ماں کو اس واقعہ سے واقف کروایا جس کے نتیجہ میں طالبعلم کے خلاف ایک شکایت درج کرائی گئی ۔ پولیس نے کم عمر لڑکی کے طبی معائنہ کیلئے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا اور طالبعلم کو حراست میں لے لیا ۔