طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد۔/20اپریل، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ نلہ کنٹہ میں ایک طالبہ نے خودکشی کرلی جو امتحان میں ناکام ہوگئی تھی اور کامیابی کا دعویٰ کررہی تھی۔ لڑکی کے امتحان میں کامیابی پر مسرت سے سرشار والدین ایم سیٹ کی تیاری کیلئے لڑکی کی ہمت افزائی کررہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان حالات سے دلبرداشتہ لڑکی 19سالہ شیوانی نے خودکشی کرلی۔ نلہ کنٹہ پولیس ذرائع کے مطابق شیوانی انٹر سال دوم کی طالبہ تھی۔ یہ لڑکی 5 پرچوں میں ناکام ہوگئی تھی اور اس نے دوبارہ امتحان لکھا تھا جس میں 4 پرچوں میں کامیاب ہوگئی تھی اس نے اپنے والد کو بتایا تھا کہ وہ کل 5 پرچوں میں کامیاب ہوگئی۔ اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لڑکی کے والدین اس کو ایم سیٹ کی تیاری کیلئے ہمت افزائی کریں گے ایم سیٹ کی تاریخ قریب آنے پر خوف کا شکار اس لڑکی نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔