حیدرآباد ۔ 30 جولائی (سیاست نیوز) سمسٹر میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودکشی کرلی۔ گھٹکیسر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں 19 سالہ تیجسونی نے انتہائی اقدام کرلیا۔ تیسجونی آتماکور ضلع نلگنڈہ کے ساکن کرشنا مورتی کی بیٹی تھی جو انجینئرنگ کی طالبہ بتائی گئی ہے۔ یہ لڑکی سیکنڈ سمسٹر میں ناکام ہوگئی تھی، جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔