حیدرآباد 26 فروری (سیاست نیوز) چادر گھاٹ کے علاقہ میں ایک طالبہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ سواپنا جو اولڈ ملک پیٹ علاقہ کے ساکن اموجی کی بیٹی تھی، اس لڑکی نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ سواپنا کے والد ایک فیاکٹری میں سکیوریٹی گارڈ تھے۔ اس لڑکی کی والدہ ایک سال قبل فوت ہوگئی تھی اور تب سے لڑکی پریشان تھی اور ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔