طالبہ پر قاتلانہ حملہ، ماضی میں شادی کا انتقام

حیدرآباد ۔ 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ سرورنگر میں ایک طالبہ پر قاتلانہ حملے کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہیکہ ضلع سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے لڑکا اور لڑکی کے درمیان تنازعہ تھا اور یہ دونوں آپس میں میاں بیوی تھے جنہیں ان کے افراد خاندان نے علحدہ کروایا تھا۔ بتایا جاتا ہیکہ ممتا نامی لڑکی کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے جبکہ حملہ آور مہیش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ ممتا  کا تعلق کوہیر منڈل سے ہے اور مہیش کا تعلق بدیرہ علاقہ سے ہے جو ضلع سنگاریڈی کے تحت ہے۔ جنوری سال 2016ء میں دونوں نے اپنی پسند سے شادی کرلی تھی اور دونوں کا تعلق ایس سی طبقہ سے بتایا گیا ہے۔ تاہم ان کے افراد خاندان نے جنہیں شادی پسند نہیں تھی علحدہ کردیا تھا۔ تب سے مہیش بدلے کی آگ میں نرسنگ طالبہ ممتا کی تلاش میں تھا جس نے بلیڈ سے گلے پر حملہ کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔