طالبان کا حملہ ،10 افغان فوجی اور چار ملازمین پولیس ہلاک

کابل ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لب سڑک ایک بم دھماکہ سے جس کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی ہے، 10 فوجی اور ملک کے مغربی علاقہ میں شورش پسندوں کے فوجی چوکی پر حملہ سے چار ملازمین پولیس ہلاک ہوگئے۔ فوجی اپنی تنخواہیں لینے کیلئے صوبہ فرح جارہے تھے جبکہ یہ حملہ ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ہموی گاڑی میں سوار کوئی بھی زندہ نہیں بچا ۔ افغانستان طالبان نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا۔