طالبات کیلئے8 فروری کو اِنٹر اِسکولس چمپینس شپ

حیدرآباد ۔ 5 فروری (راست) مجاہد پاشاہ کنوینر انٹر اسکولس کبڈی لیگ فار گرلز و چیرمین بلینرڈ آرگنائزیشن نے کہا کہ لڑکیوں میں کھیل کے معاملے میں حوصلہ و ہمت پیدا کرنے کیلئے بلینرڈ اور فانوس آرگنائزیشنس کے زیراہتمام انٹر اسکولس لڑکیوں کیلئے کبڈی کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ شریک مقابلہ طالبات کو سرٹیفکیٹس اور جیتنے والی ٹیموں کو انعامات دیئے جائیں گے۔ جناب توفیق احمد صدیقی آرگنائزر نے کہا کہ یہ مقابلے دو گروپ 8 فروری کو قلی قطب شاہ اسٹیڈیم روبرو ہائیکورٹ پر صبح 8 بجے تا شام 5 بجے کے درمیان ہوں گے۔ یہ مقابلے دو گروپس میں تقسیم ہوں گے۔ جونیر گروپ ٹیموں میں 12 سال سے کم طالبات جماعت چھٹی و ساتویں کے اور سینئر گروپ ٹیموں میں 16 سال سے کم طالبات آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے اس سلسلے میں 200 سے زائد اسکولوں کو براہ راست اطلاع دی جاچکی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9052689963 ، 9030605811 اور 8125262581 پر ربط کریں۔

رضا حسین کو ٹائکنڈو میں برونز میڈل
حیدرآباد۔ 5 فروری (ای۔میل) 9 سالہ اُبھرتے کھلاڑی سید محمد رضا حسین نے برونز میڈل حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب تلنگانہ انٹر اسکول ٹائکنڈو چمپین شپ میں آکرچ انٹرنیشنل اسکول کے 9 سالہ طالب علم نے برونز میڈل حاصل کیا ہے۔