جگتیال۔29اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روزنامہ’’سیاست‘‘ چیف ایڈیٹر جناب زاہد علی خان کی ملت کے لئے سماجی و تعلیمی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار عبدالرقیب لطیفی لکچرر معاشیات گرلز جونیئر کالج جگتیال نے آج گرلز کالج میں روزنامہ ’سیاست‘ چیف ایڈیٹر جناب زاہد علی خان کی جانب سے گرلز کالج اردو میڈیم کے بی پی سی اور ایچ ای سی سال اول اور دوم کیلئے 18000/- روپئے کے نصابی کتب کے چھ چھ سیٹ طالبات میں جلسہ تقسیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے طالبات کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا اور انہوں نے کہا کہ طالبات کو چاہیئے کہ وہ تہذیب اور اقدار کی حد میں رہ کر تعلیم حاصل کریں اور قرآن اور اسلامی لٹریچر کا مطالعہ کرنے پر زور دیا اور انہوں نے کہا کہ جگتیال گرلز کالج کئی ایک مسائل سے دوچار ہے ۔ کالج میں فنڈس رہنے کے باوجود اس سے استفادہ کرنے سے محروم ہیں‘ کالج میں طالبات کیلئے نہ ہی بیت الخلاء کا انتظام ہے اور نہ کلاس رومس میں برقی سربراہی اورپینے کے پانی کا کوئی معقول انتظام ۔ کالج اسٹاف کی جانب سے نمائندگی پر روزنامہ سیاست کی جانب سے طالبات کیلئے انٹرمیڈیٹ بائی پی سی اور ایچ ای سی سال اول اور دوم کیلئے 18000روپئے کے کتابیں روانہ کی گئی جو قابل ستائش اقدام ہے ۔ اس موقعپر عبدالماجد لکچرر زوالوجی نے بھی مخاطب کیا ۔ نامہ نگار سیاست محمد عبدالمجاہد عادل نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ سیاست کے سماجی اور تعلیمی اور فلاح و بہبود کیلئے جناب زاہد علی خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ جگتیال میں ویمنس ڈگری کالج کے قیام کیلئے جناب زاہد علی خان کی جانب سے 60ہزار روپئے کارپس فنڈ کا عطیہ کی وجہ سے آج کالج میں کئی ملت کی بیٹیاں تعلیم سے آراستہ ہورہی ہیں ۔ یہی نہیں جناب زاہد علی خان نے قوم و ملت کے تعلیم کا بیڑہ اٹھایا اور کئی ایک خدمات انجام دیتے آرہے ہیں ۔ اس موقع پر کالج کے اسٹاف نے جناب زاہد علی خان اور جناب ظہیر الدین علی خان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر کتابوں کے سیٹس طالبات میں تقسیم کئے گئے ۔ جلسہ کا آغاز مدیحہ انجم کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ عرشیہ نے حمد باری تعالیٰ پیش کی ۔ جلس کی کارروائی عالیہ لکچرر نے چلائی ۔