تانڈور۔/20 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول (اردو میڈیم ) تانڈور کی طالبات کے ساتھ اس اسکول کے ہیڈ ماسٹر کی دست درازی اور چھیڑ چھاڑ جیسی نازیبا حرکات کے خلاف تانڈور میں زبردست احتجاج کیا گیا۔ اولیائے طلباء و شہریوں نے اسکول پر دھرنا منظم کیا ۔ شیو کمار ہیڈ ماسٹر کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔ جناب صابر حسینی افسر چیرمین ریڈرس فورم تانڈور نے کہا کہ ہیڈ ماسٹر کی حرکات محکمہ تعلیمات پر بدنما داغ ہے۔ اس کو فوراًمعطل کیا جائے۔