میدک /2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدرنشین بلدیہ میدک مسٹر آر ملکارجن گوڑ نے ترکاری مارکٹ اورٹ اون کے دیگر بازاروں میں گھوم پھر کر کاروبار کرنے والے اور فُٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والوں کو جاریہ سال سے طئے بازاری کے کنٹراکٹرس سے چھٹکارہ دلاتے ہوئے چار سال سے طئے بازار کنٹراکٹرس نظام کے طریقہ کار ختم کردیا ۔ انہوں نے سال 2014-15 کی معیاد جو 31 مارچ کو ختم ہوگئی ۔ دوبارہ 2015-16 کیلئے طئے بازار سسٹم کو ختم کردیا ۔ اکثر و بیشتر طئے بازار کے کنٹراکٹرس نے چھوٹے کاروبار کرنے والوں پر روپیوں کی وصولی سے متعلق ظالمانہ رویہ اختیار کرنے پر بھی پیچھے نہیں ہٹتے تھے ۔ بلدے کی جانب سے مقرر کردہ طئے بازار میں سے بھی زائد رقم وصول کرنا اپنا وطیرہ بنالئے تھے ۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے طئے بازار کے کنٹراکٹرس نظام کو برخواست کرتے ہوئے بلدیہ کے ملازم مسٹر شاداللہ کو اس کا انچارج مقررکردیا ۔ انہوں نے اس خصوص میں تمام کونسلرس سے رضامندی حاصل کرتے ہوئے کمشنر بلدیہ کو احکامات جاری کردئے ۔ اب جاریہ سال سے مسٹر شاداللہ کی زیر نگرانی متعین شدہ ٹیم بلدیہ کی جانب سے مقرر کردے طئے بازاری میں تکاری مارکٹ کے علاوہ دیگر مقامات پر کاروبار کرنے والوں سے وصول کریں گے ۔ صدرنشین بلدیہ ملکارجن گوڑ کے اس مستحسن اقدام کا کاروبار کرنے والوں کے علاوہ سبھی نے ستائش کی ۔ طئے بازار کنٹراکٹ نظام کو برخواست کرتے ہوئے بلدی حکام کی جانب سے طئے بازاری فیس وصولی کرنے کے فیصلے کرنے پر کاروباری افراد نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدرنشین کو ذریعہ فون شکریہ کا اظہار کیا ۔