حیدرآباد۔/29اگسٹ، ( سیاست نیوز) کلثوم پورہ پولیس نے بکروں کے سرقہ میں ملوث تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ جانور برآمد کرلئے۔ انسپکٹر کلثوم پورہ مسٹر رام موہن نے بتایا کہ 19سالہ جی ساگر، 19سالہ پی سمپت اور 19 سالہ شیو کمار کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ جیا گوڑہ کے ساکن ونود کمار نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی بکریوں کا نامعلوم افراد نے سرقہ کرلیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران مذکورہ تین نوجوانوں کا پتہ لگاتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا اور تفتیش پر ان نوجوانوں نے اقبال جرم کرلیااور یہ انکشاف کیا کہ انہوں نے اب تک 19 بکروں کا سرقہ کیا ہے۔