ضیاء گوڑہ میں ٹیلر کا قتل

حیدرآباد ۔ 16 نومبر ( سیاست نیوز ) ضیاء گوڑہ کے علاقہ جوشی واڑی میں پیش آئے واقعہ میں 30 سالہ ٹیلر کا قتل کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ عنایت خان کی نعش کل رات اس کے مکان میں پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئی جبکہ اس کے چہرہ پر نقاب پڑا ہوا تھا اور دونوں ہاتھ پیچھے باندھے ہوئے تھے ۔ ٹیلر کی بیوی سمرین عرف بانو بیگم نے کلثوم پورہ سے ایک شکایت درج کروائی جس میں اس نے بتایا کہ اس کے شوہر کا نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ۔ کلثوم پورہ پولیس نے مقامی واردات پر سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم طلب کرلیا اور اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔