ضواالعریفی سعودی فٹبال فیڈریشن کی پہلی خاتون عہدیدار

ریاض۔26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو فٹبال فیڈریشن کا عہدیدار بنادیا گیا۔ بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری رکھنے والی اضواالعریفی کو فٹبال فیڈریشن کی 7رکنی سماجی ذمہ داریوں کی کارپوریٹ کمیٹی کا حصہ بنایاگیاہے۔اضواالعریفی سعودی عرب میں پہلی خواتین فٹبال ٹیم کی بانی بھی ہیں اورریاض میں کلب چلارہی ہیں، انہوں نے خواتین کو ڈرائیونگ کا حق دلوانے میں بھی اہم کردار اداکیاتھا۔ اضوا نے کہاہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برؤے کار لاکر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی اور کھیل کی مزید ترقی کیلئے کردار اداکریں گی۔علاوہ ازی فٹبال آرگنائزیشن میں پہلی مرتبہ 2خواتین کو مجلس انتظامیہ کا رکن بنادیا گیا۔ سعودی فٹبال آرگنائزیشن کی پریذیڈنسی کے لئے نامزد قصیٰ الفواز نے عزوا العریفی اور ریحام العنیزان کو بطور ممبر جبکہ لوئی السبیعی کو اپنا نائب منتخب کیا ہے۔