ضمنی چناؤ میں بی جے پی کا ناقص مظاہرہ

قابل نظرانداز نہیں، شردپوار کا بیا
ممبئی 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی سربراہ شردپوار نے آج دعویٰ کیاکہ بی جے پی کا حالیہ ضمنی چناؤ میں ناقص مظاہرہ کوئی چھوٹی بات نہیں اور اپوزیشن پارٹیوں پر زور دیا کہ یکجا ہوجائیں اور کہاکہ وہ سب کو متحد کرنے والے کا رول انجام دینے کے لئے تیار ہیں۔ اُنھوں نے دعویٰ کیاکہ مہاراشٹرا کے پال گھر لوک سبھا ضمنی چناؤ میں جو برسر اقتدار پارٹی نے جیتا، مخالف بی جے پی ووٹ اُس تعداد سے کہیں زیادہ نکلے جتنے ووٹ ڈالے گئے تھے۔ پوار نے کہاکہ زیادہ تر ضمنی چناؤ کے نتائج برسر اقتدار پارٹی کے خلاف گئے ہیں۔ یہ قابل نظرانداز امر نہیں ہے۔ بی جے پی کو کاری ضرب لگاتے ہوئے گزشتہ ہفتے اپوزیشن پارٹیاں 14 لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کے ضمنی چناؤ میں سے 11 میں کامیاب ہوگئے۔