محبوب نگر 28 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضمانت روزگار اسکیم کے تحت تمام مزدوروں کو روزگار فراہم کرنے کی ہدایت ضلع کلکٹر سری دیوی نے اپنے کیمپ پر منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کریت ہوئے دی ۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں مزدوروں کو کام فراہم کرتے ہوئے بچے ہوئے فنڈز کو استعمال کیا جائے جس کیلئے موثر اور تیز رفتاری اقدامات کرنا ہوگا ۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ منڈل سطح پر ایم پی ڈی اوز کو اس کام کیلئے نشانہ مقرر کیا جائے ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ فنڈ کا 60 فیصد حصہ مزدوروں کی اجرت کے طور پر اور 40 فیصد حصہ میٹریل کمپننٹ پر خرچ کیا جائے گا ۔ انہوں نے جنگلات کے عہدیداروں کو سختی سے پابند کیا کہ نرسری میں پودے اگانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمانت روزگار اسکیم پر سنجیدگی سے عمل کیا جائے تو مزدوروں کے نقل مقام کو روکا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے ڈوما عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ اسکیم کو صد فیصد کامیاب بناتے ہوئے ضلع کو سرفہرت بنائیں ۔ اجلاس میں زیڈ پی ٹی سی اوناگماں ‘ پی ڈی آر ڈی اے چندر شیکھر ریڈی ‘ پی ڈی ڈوما سورندررانی ڈی ایف او نریندر ریڈی‘ آر ڈبلیو ایس ای کروپا کر ریڈی‘پنچایت راج ایس ای رام کوٹا ریڈی و دیگر موجود تھے ۔