ضلع گلبرگہ میں پینے کے پانی کیلئے 13.60 کروڑ روپئے کی اجرائی

گلبرگہ ۔/10مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گلبرگہ ضلع کے دیہی اورشہری علاقوں کو پینے کے پانی کے پروگرامس کے لئے جملہ تین قسطوں میں 13.60کروڑ روپئے جاری کئے جائیں گے ۔ایک اسکیم کے تحت متعلقہ رقم خرچ کرنے اور ترقیاتی کاموں پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے ضلع پنچایت کے صدر کو اور ڈپٹی کمشنر کو مطلع کردیاگیا ہے۔یہ بات وزیر میونسپل اڈمنسٹریشن پبلک انٹرپرائز،اقلیتی امور اور اوقاف و گلبرگہ ضلع انچارج وزیر جناب قمر الاسلام نے بتائی ۔ جمعہ کے دن گلبرگہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ پہلی قسط میں 6کروڑ روپیہ دوسری قسط میں 2.35کروڑ روپیہ اور تیسری قسط میں گرامین علاقوں میں پینے کے پانی سپلائی کرنے کے لئے 3.75کروڑ روپئے اور ڈپٹی کمشنر کو 1.5کروڑ روپئے جاری کردئے گئے ہیں ۔الند تعلقہ کے چھ گرامین علاقوں کو صرف ٹینکروں کے ذریعہ پانی سپلائی کیا جارہا ہے۔گذشتہ سال قحط زدہ علاقوں الند ،چنچولی اور جیورگی تعلقہ کے پینے کے پانی کی سپلائی کے مسائل کے حل کے لئے جملہ چھ کروڑ روپیہ کے خصوصی گرانٹ جاری کئے گئے ہیں ان تعلقوں کو فی تعلقہ دو کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں ،الند تعلقہ کے 54ترقیاتی کاموں کی اسکیم کی منظوری کے لئے رضامندی ظاہر کردی گئی ہے جسمیں 53کام مکمل کرلئے گئے ہیں اور 1.87کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں ۔چنچولی تعلقہ کے 74کاموں کے اسکیم کی منظوری کے لئے 1.64کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں اس طرح جیوگی تعلقہ کے 71کاموں کو منظوری دی گئی ہے ۔69کاموں کو مکمل کرلیاگیا ہے اور 173کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں بقیہ تمام ترقیاتی کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرلینے آنے والے دنوں میں ایک اسکیم مرتب کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں ۔گلبرگہ شہر میں جملہ 1320بورویلس ہیں ،گلبرگہ شہر کو ایک کروڑ روپئے فراہم کئے گئے ہیں ۔بقیہ 50لاکھ روپیہ بھی عنقریب جاری کردئے جائنیگے ۔جن کے لئے تین چار دنوں میں ناکام بور ویلس کی مرمت ،پائپ لائنوںکی بحالی اور درستگی کی جائے گی اس موقع پر گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے صدر محمد اصغر چلبل گلبرگہ سٹی کارپوریشن میئر بھیم ریڈی پاٹل موجود تھے۔