کڑپہ 11؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کڑپہ میں بلدی انتخابات کے نتائج کا کل اعلان ہوگا کڑپہ بلدی کارپوریشن کے علاوہ ضلع کے پروداٹور، جمل مڈگو، رائے چوٹی ،بدویل،میدکور ،پلیویندلہ اور یراگنٹلہ بلدیات کے 236 وارڈوں کیلئے انتخابی میدان میں رہے 1183 امیدواروں کی قسمت کا کل فیصلہ ہوجائے گا ۔ کل صبح 7 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا آعاز ہوگا سہ پہر تک تمام نتائج کا اعلان ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔ کڑپہ میں واقع ناگار جناب مہیلا گڈری کالج میں ووٹوں کی گنتی ہوگی جس کیلئے عہدیداروں نے تمام اقدامات کئے ہیں۔ واضح رہے کہ 30 مارچ کو ضلع میں بلدی انتخابات منعقد ہوئے تھے بلدی کارپوریشن کڑپہ میں 2,71,532 رائے دہندے ہیں جس میں سے 1,70,169 رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا تھا ۔ اس طرح 62 فیصد رائے دہی ہوئی 2005 سے بلدی انتخابات میں 59.69 فیصد رائے دہی ہوئی تھی کڑپہ بلدیہ کارپوریشن کے 50 ڈیویژنوں کیلئے 311 امیدواروں نے حصہ لیا ۔ بدویل بلدیہ کے 26 وارڈوں کیلئے 145 امیدوار یراگنٹلہ کے 20 وارڈوں کیلئے 54 امیدوار پروداٹور کے 40 وارڈوں کیلئے 244 امیدوار جمل مڈگ بلدیہ کے 20 وارڈوں کیلئے 98 امیدوار پلی ویندلہ کے 26 وارڈوں کیلئے 87 امیدوار میدکور بلدیہ کے 23 وارڈوں کیلئے 110 امیدوار، رائے چوٹی بلدیہ کے 31 وارڈوں کیلئے 134 امیدوار جملہ 236 وارڈوں کیلئے 1183 امیدوار میدان میں ہیں۔
وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے 232 امیدوار تلگودیشم پارٹی سے 225 امیدوار میدان میں ہیں۔ 629 امیدوار آزاد امیدوار ہیں13 مئی کو ضلع پریشد اور منڈل پریشد انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی ہوگی جس کیلئے تمام تر انتظامات کئے جاچکے ہیں ۔ ضلع کلکٹر کڑپہ کوناششی دھر نے کہا کہ راجم پیٹ ڈیویژن کیلئے کڑپہ میں واقع سرینواسا انجینئرنگ کالج میں ووٹنگ کی گنتی کی جائے گی جبکہ جمل مڈگ ڈیویژن کو مدینہ انجینئرنگ کالج میں،کڑپہ ڈیویژن کیلئے کیشوا ریڈی اسکول میں کونٹنگ منعقد ہوگی۔ ضلع ایس پی کڑپہ جی وی جی اشوک کمار نے کہا کہ 12 اور 13 مئی کو ضلع میں بلدی اور ضلع پریشد منڈل پریشد کے ووٹوں کی گنتی کو دیکھتے ہوئے وسیع بندوبست کیا گیا ہے ۔ کاونٹنگ مراکز پر دفعہ 144 نافد رہے گا نوٹس میں پولیس ایکٹ 30 نافذ رہے گا ۔ ریالیوں بیانڈ باجوں ،آتشبازی پر پابندی نافذ رہے گی ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے امیدواروں سے صرف اپنے ایجنٹوں کو ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے ۔