ضلع کو قحط زدہ قرار دینے پر اظہار مسرت

اوٹکور ۔ 3 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع محبوب نگر کے تمام منڈلوں میں بارش نہ ہونے سے حکومت تلنگانہ نے قحط زدہ قرار دینے پر اوٹکور منڈل کے کسانوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی اور اطمینان کا اظہار کیا گیا اوٹکور منڈل کے موضع بجوار کے کسانوں اور سابق صدر ٹی آر ایس ناگیش گوڑو اور گرام پنچایت قائدین بالراج ، راما اور دیگر نے صحافتی بیان میں کہا کہ چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں کافی دلچسپی لے رہی ہے اور کسانوں کو قرضہ جات کی معافی سے کسان برادری طبقہ نے اطمینان کی سانس لی ہے ۔ اس موقع پر جناب ڈاکٹر رحیم پاشاہ قائد ٹی آر ایس ، جناب رفیع بنڈہ مائناریٹی سیل قائد نے تلنگانہ حکومت کی کئی فلاحی اسکیمات کو واقف کروایا اور کہا کہ تاکہ غریب عوام ان فلاحی اسکیمات سے بھرپور فائدہ حاصل کرسکیں ۔