کاغذنگر ۔ 30 ؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ملاریڈی نے مقامی اخباری نمائندوں کو پریس کانفرنس کے ذریعہ کہا کہ 29 ڈسمبر 2018 تا 28 جنوری 2019 تک ضلع کے تمام علاقوں میں پولیس ایکٹ 30 نافذکیا گیا جس میں کسی بھی پروگراموں کا انعقاد ‘ریالیاں ‘ دھرنا ‘ عوامی اجلاس اور بغیر اجازت کوئی بھی اجلاس کو منعقد کرنے پر پولیس ایکٹ 30 عمل کیا جائیگا ۔ اس طرح کوئی بھی پروگرام منعقد کرنے کے لئے متعلقہ ڈی ایس پی آفس سے اجازت حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا اور بغیر اجازت کوئی بھی پروگراموں کو منعقد کرنے پر قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ۔ اور خصوصاً آنے والے نئے سال کے موقع پر شراب کا استعمال نہ کرنے کا عوام کو مشورہ دیا ۔ اور حالت نشہ میں گاڑیوں کو نہ چلانے کا بھی عوام اور نوجوانوں کو مشورہ دیا گیا ۔
جراثیم کش دوا کھا کر لڑکی کی خودکشی
کاغذنگر ۔ 30 ؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر سے 5 کیلو میٹر کی دوری پر واقع ایز گاؤں میں آج نوجوان لڑکی نے کیڑے مار دوا کا استعمال کر کے خودکشی کرلی ۔ خودکشی کرنے کی وجہ کے گھریلو اختلافات ہونے کا امکان ہے ۔ ایز گاؤں پولیس نے کیس رجسٹر کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے نعش کو سرپور ٹاؤن سرکاری دواخانہ منتقل کر دیا گیا ۔