ضلع کلکٹر کرشنا بھاسکر نے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

گمبھی راؤ پیٹ ۔/28مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر سرسلہ دیورکنڈہ کرشنا بھاسکر نے آج صبح کے اوقات میں تنگڈہ پلی میں طمانیت برائے روزگار اسکیم کے تحت کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے ای جی ایس کے ذمہ داروں سے مزدوروں کے حاضری رجسٹر کے علاوہ جاب کارڈ رکھنے والے مزدوروں کی تفصیلات حاصل کی۔

ایریگیشن عہدیداروں کا
دورہ گمبھی راؤ پیٹ
گمبھی راؤ پیٹ۔/28مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایریگیشن محکمہ سرسلہ کے عہدیداران اے ای سنتوش کمار اور اے جی سرینواس نے گمبھی راؤ پیٹ کا دورہ کرتے ہوئے تالاب میں تعمیر کئے جانے والے منی ٹینک بنڈ کے کاموں کا جائزہ لیا اور محکمہ کی جانب سے دی گئی تالاب کے پشت کی اراضی میں مزید اضافہ کرتے ہوئے تعمیر کئے جانے پر ان عہدیداروں نے برہمی کا اظہار کیا۔