عادل آباد 16 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عادل آباد ضلع کلکٹر مسٹر احمد بابو کو اس بات کا اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کی جانب سے نئی دہلی میں ملک کے مختلف مقامات پر عہدیداروں کے منعقدہ سمینار میں خطاب کیا ۔ اس سمینار میں شرکت کرنے کی غرض موصوف ایک روز قبل بذریعہ طیارہ شمس آباد ایر پورٹ حیدرآباد سے نئی دہلی کیلئے روانہ ہوچکے ۔ مرکزی وزارتی شعبہ کے کمیونکیشن اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کے تحت منعقدہ سمینار میں ضلع کلکٹر مسٹر احمد بابو مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ عوامی فلاح و بہبودگی کے پروگرام جس میں مہاتما گاندھی ضمانت روزگار اسکیم ،آدھار ،وظیفہ جات پر ملک کے مختلف مقامات کے عہدیداروں کو عمل کرنے کے تعلق سے اپنے مفید مشورے اور تجاویزات سے واقف کرایا ۔ مستقر عادلآباد میں ہر ہفتہ پابندی سے منعقد ہونے والا عوامی دربار جس میں کلکٹر عوامی مسائل کو حل کرنے کی غرض درخواستیں حاصل کرتے ہیں ۔اس موقع پر نئی دہلی روانگی کے بناء پر کلکٹریٹ کانفرنس ہال کے عوامی دربار میںشرکت نہ کرسکے جبکہ دیگر عہدیداروں میں جوائنٹ کلکٹر مسٹر لکشمی کا نتم نے درخواستیں حاصل کی۔