عادل آباد /3 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ چیف سکریٹری مسٹر پی کے موہنتی
IAS نے اپنے جاری کردہ مکتوب میں ضلع کلکٹر محمد احمد بابو کے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ضلع عادل آباد کو ہر شعبہ میں ترقی کی سمت گامزن کرنے ٹیم ورک کے تحت کام کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس اعلامیہ کو ضلع کلکٹر تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر اپنے قیام گاہ پر ترتیب دئے گئے ۔ High Tea تقریب کے دوران ضلعی عہدیداران اور میڈیا نمائندوں سے غیر سرکاری طور پر پڑھ کر سنایا ۔ اس مکتوب میں اسٹیٹ چیف سکریٹری نے تلنگانہ ریاست کی ترقی کیلئے ضلع عادل آباد کی ترقی کو لازمی قرار دیا ۔ ضلع کے کلکٹر کے ایک سالہ دور کے دوران فہرست رائے دہندگان میں رائے دہندوں کے ناموں کی شمولیت آدھار کارڈ کی اجرائی طمانیت روزگار اسکیم کے تحت ملک کی سطح پر ضلع کو اول مقام ، گرام پنچایت ، مجالس بلدیات، زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی ، اراکین اسمبلی اور اراکین لوک سبھا انتخابات کا پرامن انعقاد پر مسٹر احمد بابو کے خدمات کی ستائش کی گئی ۔ ضلع کی ترقی کے خاطر بنا لحاظ اوقات تمام عہدیداروں کو کمربستہ ہوکر خدمات کرنے کی ہدایت دی ۔ 2 جون کی شام ضلع کلکٹر کے قیام گاہ پر ترتیب کردہ High Tea تقریب میں ضلع کلکٹر نے چیف سکریٹری کے جاری کردہ مکتوب کو منظر عام پر لانے سے قبل ایک مزاحیہ پروگرام بھی پیش کیا گیا ۔ اس تقریب میں ضلع جج مسٹر رام کرشنا مورتی کے علاوہ سرکردہ عہدیداروں نے شرکت کی ۔ کمشنر بلدیہ عادل آباد مسٹر شاہد ، مسٹر فضل اللہ خان RIO نے بھی مزاحیہ ایٹم کو پیش کیا ۔ میڈیا نمائندوں کی کثیر تعداد میں مسٹر حمیداللہ انور رہنمائے دکن محبوب خان نمائندہ سیاست قابل ذکر ہیں ۔